Monday, November 28, 2022

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ: چلی نے بولیویا کو0-5 سے شکست دے دی

کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ: چلی نے بولیویا کو0-5 سے شکست دے دی
سان تیاگو (ویب ڈیسک) کوپا امریکہ فٹ بال ٹورنامنٹ میں چلی نے بولیویا کو شکست دے دی جب کہ ایکواڈور نے میکسیکو کو زیر کیا، گروپ اے سے چلی اور بولیویا کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ میزبان چلی نے بولیویا کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے آو¿ٹ کلاس کیا، چارلس ایرانگوئز نے دو گول اسکور کئے۔ سانچز اور میڈیل نے ایک ایک گول کیا جبکہ بولیویا کے رالڈیز کے اون گول کی بدولت چلی کو پانچ صفر سے کامیابی ملی۔ دوسرے میچ میں ایکواڈور نے میکسیکو کے خلاف ایک کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حاصل کی، میکسیکو کی طرف سے واحد گول جیمی نیز نے کیا۔ ایکواڈور کی طرف سے بولانوس اور ویلنشیا نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ آج ارجنٹائن کا مقابلہ جمیکا اور یوراگوئے کا مقابلہ پیرا گوئے سے ہو گا۔