Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کوئی بھی نجی  سکول تین ماہ کی یکمشت  فیس نہیں لے گا،ای ڈی او ایجوکیشن نے نوٹس جاری کردیا

کوئی بھی نجی  سکول تین ماہ کی یکمشت  فیس نہیں لے گا،ای ڈی او ایجوکیشن نے نوٹس جاری کردیا
May 28, 2015
لاہور(92نیوز)ای ڈی او ایجوکیشن نے تمام سکولوں کو نوٹس جاری کر دیا ہے کہ کوئی بھی سکول تین ماہ کی اکٹھی فیس وصول نہیں کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کو ای ڈی او ایجوکیشن نے نوٹس جاری کر دیا ہے کہ کوئی بھی سکول طلبہ سے تین ماہ کی فیس یکمشت وصول نہیں کرے گا۔ اس کے ساتھ ای ڈی او ایجوکیشن نے موسم گرما کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے والے سکول کے خلاف ڈی او پرائیویٹ حسنات احمد کی ڈیوٹی بھی لگا دی ہے کہ خود جا کر سکولوں کو چیک کرے۔ ای ڈی او ایجوکیشن نے ٹیلی فون نمبرز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سکول والدین سے تین ماہ کی اکٹھی فیس طلب کرے تو اس کے خلاف جاری کیے گئے ٹیلی فون نمبرز شکایت درج کرائی جائے۔ والدین ان نمبر پر شکایت درج کراسکتے ہیں ۔ 042-99202401 اور 0333-4281594
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔