Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: سرجانی ٹاون میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

کراچی: سرجانی ٹاون میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 3دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد
May 25, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں 3دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے مقابلے میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ رینجرزحکام کے مطابق سرجانی ٹاو¿ن میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تو دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ، آوان بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مرنے والے دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔