Friday, December 2, 2022

کراچی : اسکائپ کے ذریعے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

کراچی : اسکائپ کے ذریعے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
کراچی(92نیوز)ایس آئی یواورسی پی ایل سی کی کارروائی،  صدر کےعلاقے سےاسکائپ کے ذریعے  بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں ایس آئی یواورسی پی ایل سی نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران ایک بھتہ خور کو گرفتار کیا ہے  جو ایک انشورنس کمپنی سے20 لاکھ روپے بھتہ طلب کررہا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملزم نےانگلینڈ سےایم بی اے کیا ہے اورآئی ٹی کا بھی  ماہرہے۔ ملزم اسکائپ کےذریعےبھتہ مانگا کرتا تھا۔