Friday, September 20, 2024

کراچی:قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی ،کمرے میں دفنایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا

کراچی:قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی ،کمرے میں دفنایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا
May 29, 2015
کراچی(92نیوز)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کوایک بارپھربڑی تباہی سےبچا لیا،حساس اداروں نےاورنگی میں گھرسےبھاری تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا۔ تفصیلات  کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کوایک بارپھربڑی تباہی سےبچا لیا حساس اداروں نےاورنگی میں گھرسےبھاری تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا۔ حساس اداروں نے اورنگی نمبرتیرہ میں گھرپرچھاپہ مار کرکمرےمیں دفنایاگیااسلحہ اورگولہ بارودبرآمدکرلیا، جس میں بھارتی ساختہ اسلحےسمیت راکٹ لانچر،کلاشنکوف،بلٹ پروف جیکٹس،پستول، ریوالور،اسنائپررائفلزاورہزاروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ ذرائع کےمطابق اسلحہ کراچی میں دہشت گردی گردی کی بڑی کارروائی کرنے کیلئے لایا گیا تھا ۔ حساس اداروں نےگھرکےدیگرکمروں کی کھدائی کرکے مزید اسلحے کی تلاش شروع کردی ہے۔ weapons1 weaoons2 weaponweaoons2