Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کامران اکمل ایک بار پھر تیز رفتاری پر چالان کرا بیٹھے،  چالان فیصل آباد لاہور موٹر وے پرہوا، سات سو پچاس روپے جرمانہ

کامران اکمل ایک بار پھر تیز رفتاری پر چالان کرا بیٹھے،  چالان فیصل آباد لاہور موٹر وے پرہوا، سات سو پچاس روپے جرمانہ
May 13, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) کرکٹر کامران اکمل ایک بار پھر چالان کی زد میں آگئے۔ موٹروے پر تیزرفتاری کے باعث سات سو پچاس روپے جرمانہ دینا پڑ گیا۔ کامران اکمل فیصل آباد میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ گزشتہ روز کراچی ڈولفنز اور لاہور لائنز کا میچ بارش کی بنا پرمنسوخ ہو گیا اور کامران اکمل فیصل آباد سے براستہ موٹروے لاہور کیلئے روانہ ہوئے اور گھر پہنچنے کی جلدی میں ایکسیلیٹر دبا دیا اور مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے پرموٹروے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ پولیس اہلکار نے اوور سپیڈنگ پر سات سو پچاس روپے جرمانےکے چالان کی پرچی کامران اکمل کو تھما دی۔ کامران اکمل 131 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلارہے تھے۔ اس سے پہلے بھی لاہور میں کامران اکمل ٹریفک وارڈن کے ہاتھوں چالان کرا چکے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔