ڈرامہ سیریل ”ساس بھی کبھی بہو تھی“ میں ساس کا کردار ادا کرنیوالی سدھاشیوپوری انتقال کر گئیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک) ڈرامہ سیریل ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ میں ساس کا کردار ادا کرنے والی با جن کا اصل نام سدھا شیوپوری ہے ، اٹھہتر برس کی عمر میں چل بسی۔
سدھا شیوپوری کو دوہزار تیرہ میں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ اکثر ہسپتال میں رہتی تھیں اور مکمل صحت یاب نہ ہوسکیں۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز انیس سو ستتر سے فلموں سے کیا لیکن انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے جانے والا چھوٹی سکرین پر چلنے والا ڈارامہ ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ بنا۔