Wednesday, September 28, 2022

پیرو:تین روز تک جاری رہنے والا فیشن شو مقا می  ڈیزائنر کے نام رہا

پیرو:تین روز تک جاری رہنے والا فیشن شو مقا می  ڈیزائنر کے نام رہا
پیرو(ویب ڈیسک)پیرومیں نوجوان ڈیزائنرزکے درمیان تین روزتک جاری رہنے والانت نئے ملبوسات کامقابلہ اختتام پذیرہوگیا،فیشن شومقامی ڈیزائنرسلویاپیراڈاس کے نام رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیروکے دارالحکومت لیمامیں تین روزتک جاری رہنے والاینگ کریٹرزٹوداورلڈ فیشن مقابلہ سلویاپیراڈاس کے نام رہا۔ سلویاکی کولیکشنزکوٹویلیو منتھس آ فائن پوئم کانام دیاگیاتھا۔مقامی ڈیزائنرزنے سیاہ،سفیداورگہرے سرخ رنگوں کوخوبصورت طریقے سے استعمال کیا۔ فیشن مقابلے میں آئے شرکانے نوجوان تخلیق کاروں کے نت نئے ملبوسات کوخوب سراہا۔