Saturday, July 27, 2024

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت نجکاری کو پی ٹی سی ایل کی جائیداد اتصلات کو منتقل کرنے سے روک دیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت نجکاری کو پی ٹی سی ایل کی جائیداد اتصلات کو منتقل کرنے سے روک دیا
May 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پبلک اکاوئنٹس کمیٹی نے وزارت نجکاری کو پی ٹی سی ایل کی جائیداد  اتصلات کو منتقل کرنے سے فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا ،خورشید شاہ کہتے ہیں چھبیس فیصد حصص کی مالک کمپنی کو سوفیصد جائیدادیں منتقل کرنا کہاں  کا انصاف ہے۔ تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کے چیئرمین خورشید شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کے سیکریٹریز نے وزارتوں کے آڈٹ اعتراضات اور بقایاجات کی وصولی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزارت نجکاری کمیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے انچارچ سیکریٹری جاوید سکھیرا نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کا ریکارڈ نہیں مل رہا ،پی ٹی سی ایل کی جائیداد اتصالات  منتقل کی جارہی ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اورمنتقلی کے عمل کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چھبیس فیصد شیئرزرکھنے والی اتصلات کو تمام جائیداد کیوں منتقل کی جارہی ہے ،رکن کمیٹی شیخ روحیل اصغر کا کہنا تھا کہ قوم کے اثاثوں کے ساتھ کسی کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ایک ایک پائی کی حفاظت کی جائیگی ۔ پی اے سی نے وزارت نجکاری سے  انیس مئی کو بریفنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے  چیرمین کمیٹی خورشید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ  پبلک اکاوئنٹس کمیٹی  نے اپنے سولہ ماہ میں ریکارڈ ریکوری کی ہے اور اب تک سترہ ارب پندرہ کروڑ روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے۔