Tuesday, December 6, 2022

وکلاءتنظیموں نے سانحہ ڈسکہ کیخلاف ہفتہ وار ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا

وکلاءتنظیموں نے سانحہ ڈسکہ کیخلاف ہفتہ وار ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور (92نیوز) وکلاءتنظیموں نے سانحہ ڈسکہ کیخلاف ہفتہ وار ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وکلاءرہنماﺅں نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے، ملزم کیخلاف جیل ٹرائل ہوچکا ہے۔ وکلا رہنماوں نے مزید کہا کہ سائلین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اس لئے ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں تاہم وکلاءہر سوموار کو بازووں پر پٹیاں باندھ کر پیش ہونگے جبکہ ہر سوموار کو بار ایسوسی ایشنز کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے جائینگے۔ یہ اعلان وکلاءرہنماﺅں اعظم نذیر تارڑ، پیر مسعود چشتی، اشتیاق احسان، چودھری عبدالسلام، منیر بھٹی اور فرح اعجاز بیگ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔