Saturday, July 27, 2024

  وزیر اعظم نواز شریف کا سانحہ صفورا چورنگی پر کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان ,یوم سوگ،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا

   وزیر اعظم نواز شریف کا سانحہ صفورا چورنگی پر کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان ,یوم سوگ،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا
May 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ صفورا چورنگی  پر کل ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا،ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گاجبکہ کراچی میں ایم کیو ایم کی اپیل پر تاجر برادری نے تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایک بار پھر معصوم شہریوں کے خون سے نہا گیا صفورا چورنگی میں درجنوں افراد کو بے رحم اور سفاک دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پورا ملک سوگ میں ڈوب گیاوزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جمعرات کو پورے ملک میں سوگ کا اعلان کیااس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ پیپلز پارٹی نے بھی سندھ بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی اپیل پر آزادکشمیر میں بھی جمعرات کو یوم سوگ ہوگا۔ کراچی میں ایم کیو ایم نے یوم سوگ کے موقع پر عوام سے تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کی اپیل کی ہےجبکہ کراچی کی تاجر برادری نے بھی شہر بھر کے کاروباری اور صنعتی مراکز بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔