وزیر اعظم نوازشریف سے سابق صدر آصف علی ز رداری نے ون آن ون ملاقات کی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ون آن ون ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے پرائم منسٹر ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ،وزیراعظم نے سندھ حکومت سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ بھی وزیراعظم ہاوس پہنچے تاہم آصف زرداری کی ہدایت پر وہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیے بغیر فوری طور پر واپس کراچی روانہ ہوگئے۔