وزیراعظم نوازشریف کی سانحہ صفورا کی شدید مذمت، وزیر داخلہ سے رپورٹ طلب، صدر مملکت کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ صفورا کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور وزیرداخلہ سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ صدر مملکت نے کراچی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامت کیے جائیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ صفورا کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کی جائے۔ صدر ممنون حسین نے سانحہ صفوراکی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
وزیر داخلہ چودھری نثار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ادھر سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی سانحہ صفورا کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے میں ملوث ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز نے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ ملزموں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔