نکارا گوا کے آتش فشاں ٹیلیکا نے گیس اور راکھ اگلنا شروع کر دی، چار سو میٹر بلند گیس اور راکھ کے بادلوں نے خوف وہراس پھیلا دیا
چلی (ویب ڈیسک) چلی کے کیلبوکو آتش فشاں کے بعد نکارا گوا کے آتش فشاں ٹیلیکا نے بھی گیس اور راکھ اگلنا شروع کر دی۔
نکارا گوا کے جیالوجکل انسٹیٹیوٹ کے مطابق ٹیلیکا آتش فشاں ایک ہفتے کے دوران چھوٹے دھماکوں کی صورت میں تیس مرتبہ گیس اور راکھ اگل چکا ہے۔ آتش فشاں راکھ کے ساتھ چٹان کے دھکتے ہوئے ٹکڑے بھی پھینک رہا ہے۔
چار سو میٹر بلند گیس اور راکھ کے بادلوں نے خوف وہراس پھیلا دیا ہے۔ قریبی قصبوں پوسلٹیگا اور گوانا کیسل میں ہر طرف آتش فشاں کی راکھ بکھری پڑی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آتش فشاں کا قریبی رہائشی علاقہ خالی کرانے کی ضرورت پیش آئی ہے۔
آرمی سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے قریبی ٹاؤن میں دو ہزار چار سو افراد مقیم ہیں۔ نکاراگوا میں ستائیس آتش فشاں موجود ہیں۔