Friday, December 2, 2022

نوازشریف اور زرداری نے آپس میں گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، نیب ان کی کرپشن کو تحفظ دیتا ہے: عمران خان

نوازشریف اور زرداری نے آپس میں گٹھ جوڑ کر رکھا ہے، نیب ان کی کرپشن کو تحفظ دیتا ہے: عمران خان
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، نیب ان کی کرپشن کو تحفظ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے جبکہ نیا بل وفاق کو مزید کمزور کردے گا۔ پی ٹی آئی سربراہ نے کہاکہ میری سب سے بڑی کوشش ملک کو مضبوط کرنا ہے جبکہ حکمرانوں کی نظر میں پنجاب ہی پورا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے مک مکا کیا ہوا ہے، حکمران اپنے مفادات کی خاطر اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ آصف زرداری کو مشکل ہوتی ہے تو نوازشریف بچانے آ جاتا ہے، نواز شریف کو مشکل پڑتی ہے تو زرداری آگے آ جاتے ہیں، دونوں نے مل کر نیب کا سربراہ لگایا۔