کوہاٹ(92نیوز)سانحہ نلتر میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر التمش کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کوہاٹ میں سپردخاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت کے علاقے نلتر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ میجر التمش کی میت ان کے آبائی علاقے بیزادی چکر کوٹ کوہاٹ لائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی،نماز جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل آرمی ایوی ایشن میجر جنرل رضوان، اسٹیشن کمانڈر کوہاٹ بریگیڈیئر عبدالنعیم بھٹی اور دیگر فوجی حکام سمیت لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
پاک فوج کے دستے نے سلامی دی میجر التمش شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔