ناروے کا ”ڈان“ ریتلی مٹی میں پھنس گیا
اوسلو (ویب ڈیسک) ناروے کا ڈان کروز لائن نامی بحری جہاز برمودا سے روانگی کے بعد سمندر میں ریتلی مٹی میں پھنس گیا۔ بحری جہاز پر دو ہزار چھ سو پچھترمسافر اور عملے کے ایک ہزارسے زائد ا رکان سوار تھے۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب بحری جہاز برمودا سے روانہ ہوا تو اس کا بجلی کا نظام عارضی طور پر بند ہو گیا جس کی وجہ سے جہاز ریتلی مٹی میں پھنس کر رہ گیا۔ بعدازاں دو چھوٹی کشتیوں پر سوار عملے کو مدد کے لیے بھیجا گیا تاہم تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔