میکسیکو کی ایک جھیل سے تین غیرملکیوں کی لاشیں برآمد
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں کشتی میں سفر کرنے والے دو کینیڈین اور ایک امریکی شہری کی لاش ملی ہے۔
تینوں عمررسیدہ افراد ایک مقامی ہوٹل سے کشتی کے ایک سفر پر روانہ ہوئے اور واپس نہ لوٹے جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے انسانی تحفظ کے حکام سے رابطہ کر کے ان کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔
تلاش کرنے پر ریسکیو حکام کو تینوں غیرملکیوں کی کشتی خالی ملی جس میں کوئی سوار نہیں تھا۔
بعدازاں تینوں افراد کی لاشیں جن کی عمریں پینسٹھ اور پچھتر کے درمیان تھیں مغربی میکسیکو کی ایک جھیل سے ملیں۔
حکام کے مطابق کشتی گزشتہ روز آنے والے طوفان کی زد میں آ کر حادثے کا شکار ہوئی۔