Thursday, October 6, 2022

مدارس کے حوالے سے دیے گئے بیان پرپرویز رشید نے سینیٹ میں معافی مانگ لی ہے:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

مدارس کے حوالے سے دیے گئے بیان پرپرویز رشید نے سینیٹ میں معافی مانگ لی ہے:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
پشاور(92نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مدارس کے حوالے سے بیان پر پرویز رشید نے سینیٹ میں معافی مانگ لی ہے اور اس بیان سے جن کی دل آزاری ہوئی ہے پرویز رشید اس کا بھی ازالہ کریں ۔ پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا مزید کہناتھا کہ ایگزیکٹ کے معاملے کی پوری چھان بین ہونی چاہیے اور اس سکینڈل کے اصل چہرے بے نقاب کئے جائیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں صوبوں کے حقوق کا مکمل دفاع کرونگا ۔