Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

محکمہ تعلیم نے یکم جون سے 14اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

محکمہ تعلیم نے یکم جون سے 14اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
May 28, 2015
لاہور (92نیوز) محکمہ تعلیم نے یکم جون سے چودہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے سکول یکم جون سے بند کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ فرسٹ ٹرم کے امتحان چل رہے ہیں جس کی وجہ سے چھٹیاں چودہ جون سے کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم صرف باتیں کرتا ہے، اگر ہماری بات نہ مانی گئی تو احتجاج کرینگے۔ ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا ہے کہ جو سکول یکم جون سے بند نہیں ہو گا، اس کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔