Saturday, July 27, 2024

متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر مشاورت جاری ہے، پرویزمشرف اور پیرپگاڑا سمیت اہم رہنماﺅں سے بات ہو چکی: چوہدری شجاعت حسین

متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر مشاورت جاری ہے، پرویزمشرف اور پیرپگاڑا سمیت اہم رہنماﺅں سے بات ہو چکی: چوہدری شجاعت حسین
May 20, 2015
کراچی (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیر پگارا سمیت اہم رہنماوں سے متحدہ مسلم لیگ کے قیام پر بات ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے پرویز مشرف سے بھی بات ہو چکی ہے۔ متحدہ مسلم لیگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ کراچی میں پیر پگارا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قبل ازیں چوہدری شجاعت حسین اور پیر پگارا سابق صدر پرویز مشرف کی رہا ئش گاہ پر پہنچے۔ ظہرانے میں شرکاءنے مسلم لیگ کے اتحاد پر تبادلہ خیال کیا۔ ائیرپورٹ پر مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ نے چوہدری شجاعت کا استقبال کیا اور پھر چوہدری شجاعت حلیم عادل شیخ کے ہمراہ پرویزمشرف سے ملاقات کیلئے روانہ ہو گئے۔ چوہدری شجاعت حسین اور پرویزمشرف کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تمام ہم خیال مسلم لیگیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چوہدری شجاعت تمام ہم خیال دوستوں سے رابطہ کریں گے۔ اس سلسلے میں غوث علی شاہ، ذوالفقار کھوسہ، حامد ناصر چٹھہ ، شیخ رشید سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں جلد ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلایا جائے گا۔