لورالائی سے ملتان جانے والی بس پر فائرنگ ایک مسافر جاں بحق چارزخمی

کنگری(92نیوز)لورالائی سے ملتان جانے والی بس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق لو رالائی سے ملتان جانے والی مسافر کوچ کنگری کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار مسافر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ،لیولیز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداورں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیاہے ۔