Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لندن میں ہالی وڈ فلم ”سپائے“ کا رنگا رنگ پریمیئر، فلم کی کاسٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوے، مداح جھوم اٹھے

لندن میں ہالی وڈ فلم ”سپائے“ کا رنگا رنگ پریمیئر، فلم کی کاسٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوے، مداح جھوم اٹھے
May 28, 2015
لندن (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی کامیڈی ایکشن فلم ”سپائے“ کا رنگا رنگ یورپی پریمیئر لندن میں ہوا جہاں اپنے پسندیدہ اداکاروں کی جھلک دیکھنے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں نئی ہالی وڈ فلم ”سپائے“ کا پریمیئر ہوا توکامیڈین میلیسا مک کارتھے پوری کاسٹ کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنے کردار سے متعلق شائقین کو آگاہ کیا۔ اداکار جیسن سٹیتھم، جیوڈ لا، روز بیرن نے بھی مداحوں کو آٹو گراف دیئے اور تصاویر بنوائیں۔ فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو حادثاتی طور پر انڈر کور ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے اور جرائم کی دنیا کا کھوج لگانے نکل پڑتی ہے۔ کامیڈی ایکشن فلم پانچ جون سے سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔