Saturday, July 27, 2024

قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں چار ملکی سیریز میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گئی، ہاکی فیڈریشن کا کوئی عہدیدار استقبال کو نہ آیا

قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں چار ملکی سیریز میں شرکت کے بعد وطن پہنچ گئی، ہاکی فیڈریشن کا کوئی عہدیدار استقبال کو نہ آیا
May 13, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) قومی ہاکی ٹیم آسٹریلیا میں چار ملکی سیریز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی عہدیدار کھلاڑیوں کے استقبال کو نہ آیا۔ تئیس رکنی قومی ہاکی ٹیم رات دو بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی تو ہاکی فیڈریشن کا ایک بھی عہدیدار کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود نہ تھا۔ کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ پر مختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اورکوچ  شہناز شیخ کا سامان بھی نہ پہنچ سکا۔ قومی کھلاڑی گھر جانے لگے تو کسی نے ٹیکسی کا رخ کیا تو کسی نے اپنی گاڑی کا اور کھلاڑیوں کو کسی قسم کی سکیورٹی بھی فراہم نہیں کی گئی۔