قذافی سٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمر دھماکہ میں 3اہلکار زخمی

لاہور(92نیوز)قذافی سٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمر دھماکہ میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمر دھماکہ سے پھٹ گیا جس میں دو پولیس اہکار زخمی ہوگئے۔
سی سی پی او کیپٹن ,ر ,امین وینس نے بتایا ہے کہ دھماکہ ٹرانسفارمر کا تھا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔