Wednesday, September 28, 2022

شمالی وزیرستان:فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ،دو سکیورٹی اہلکار شہید ، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان:فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کا حملہ،دو سکیورٹی اہلکار شہید ، جوابی فائرنگ میں پانچ دہشتگرد ہلاک
شمالی وزیرستان(92نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقہ تحصیل غلام خان میں فورسز کی گاڑی پر  دہشت گردوں نے حملہ کیا ،فائرنگ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا جوابی فائرنگ میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان کی تحصیل غلام خان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز معمول کے گشت تھیں، اس دوران دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی اور دستی بم پھینکے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دہ اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جس کو میران شاہ اسپتال  منتقل کر دیا گیاتاہم  سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں پانچ  دہشت گرد مارے گئے۔