Friday, December 2, 2022

شادباغ میں کار چوری کے واقعہ کی فوٹیج نائٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی، تھانہ شاد باغ پولیس مقدمہ کے اندراج میں ٹال مٹول سے کام لینے لگی

شادباغ میں کار چوری کے واقعہ کی فوٹیج نائٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی، تھانہ شاد باغ پولیس مقدمہ کے اندراج میں ٹال مٹول سے کام لینے لگی
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے شادباغ میں کار چوری کے واقعہ کی فوٹیج نائٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی لیکن پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔ شادباغ کے محلہ وسن پورہ میں تاجر محمد طارق کی کار کو چور دروازہ کھول کر آسانی سے کھینچتا ہوا گھر سے باہر لایا اور اسے سٹارٹ کر کے لے اڑا۔ نائٹی ٹو نیوز کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں کار چوری کی واردات کو واضح دیکھا جاسکتا ہے مگر اس کے باوجود تھانہ شادباغ کے اہلکار پچیس گھنٹے گزرنے کے باوجود کار چوری کا مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہیں۔ تاجر محمد طارق کے مطابق ون فائیو پر بروقت کال کے باوجود پولیس اہلکار تاخیر سے پہنچے جبکہ مقدمہ کے اندارج کے لئے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔