سڈنی تھنڈرز نے محمدعامر کو بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا حصہ بنانے سے انکار کر دیا

لاہور (92نیوز) پاکستانی فاسٹ باولر محمد عامر کی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ کا حصہ بننے کی امیدیں دم توڑ گئیں، سڈنی تھنڈرز نے فاسٹ باولر کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے سے معذرت کر لی۔
محمد عامر نے اپنے ایجنٹ سِمون آٹیری کے ذریعے سڈنی تھنڈرز سے رابطہ کیا تھا اور ٹیم کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
سڈنی تھنڈرز کے جنرل منیجر نِک کمنز کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کےلئے فاسٹ باولر کی بجائے آل راونڈر کی ضرورت ہے، اس لئے وہ محمد عامر سے معاہدہ نہیں کر سکتے۔
ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر عائد پابندی ہٹنے کے بعد محمد عامر نے سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ایونٹ میں حصہ لیا۔ محمدعامر پر سپاٹ فکسنگ کیس میں عائد کی گئی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی ستمبر میں ختم ہو گی۔