Saturday, July 27, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی کی درخواست پر وکیل کو اعتراض داخل کرانے کیلئے 29مئی تک مہلت دیدی

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی کی درخواست پر وکیل کو اعتراض داخل کرانے کیلئے 29مئی تک مہلت دیدی
May 20, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی سے متعلق درخواست پر وکیل کو اعتراض داخل کرانے کیلئے انتیس مئی تک مہلت دیدی۔ سندھ ہائیکورٹ میں ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تو وکیل نے آئی جی سندھ کے جواب پر اعتراض داخل کرنے کی مہلت مانگی جو عدالت نے منظور کر لی اور اعتراض داخل کرانے کیلئے انتیس مئی تک مہلت دیدی۔ وکیل نے موقف اپنایاکہ سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کے خلاف مسلسل مقدمات درج کئے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے جواب داخل کرنے کا وقت نہیں ملا۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ سیکرٹری داخلہ سندھ نے ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو چار،چار پولیس اہلکار فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ حکومت ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی اور گرفتاری کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔