Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سزائے موت کے مزید تین قیدی تختہ دار پر چڑھا دیئے گئے، عرفان کوٹ لکھپت، وزیر ساہیوال اور عبدالغفار کو ملتان سنٹرل جیل میں پھانسی

سزائے موت کے مزید تین قیدی تختہ دار پر چڑھا دیئے گئے، عرفان کوٹ لکھپت، وزیر ساہیوال اور عبدالغفار کو ملتان سنٹرل جیل میں پھانسی
May 23, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) کوٹ لکھپت، ملتان اور ساہیوال کی سنٹرل جیلوں میں سزائے موت کے تین قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل لاہور میں دوہرے قتل کے مجرم محمد عرفان الیاس عرف راشد منیر کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ مجرم نے لاہور میں خالد اور امتیاز نامی دو افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ مجرم پر قتل کے علاوہ دہشت گردی کے متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ سینٹرل جیل ساہیوال میں مجرم وزیر کو بھی آج صبح تختہ دار پر چڑھا دیا گیا۔ مجرم نے انیس سو اکانوے میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تھا۔ تیسری پھانسی ملتان سنٹرل جیل میں مجرم عبدالغفار کو دی گئی جس نے انیس سو ننانوے میں مظفرگڑھ میں بیوی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا تھا۔ دریں اثنا فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت  کے قیدی سلیم کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔ مجرم نے دو ہزار چار میں اپنے کزن کو قتل کیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔