Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سا نحہ صفورا :آرمی چیف کا دورہ سری لنکا منسوخ ، کراچی پہنچ گئے

سا نحہ صفورا :آرمی چیف کا دورہ سری لنکا منسوخ ، کراچی پہنچ گئے
May 13, 2015
کراچی(92نیوز)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سانحہ صفوراچورنگی کے بعد اپنا تین روزہ دورہ سری لنکا منسوخ کر دیا ہے، آرمی چیف نے  پہلے سے طے شدہ تین روزہ دورے پر آج شام کو سری لنکا کے لئے روانہ ہونا تھاتاہم وہ کراچی پہنچ گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنا دورہ سری لنکا منسوخ کر دیا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے دورہ سری لنکا کے دوران صدر اور سری لنکن آرمی چیف سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔ آرمی چیف کے دورے کے دوران پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کرنا تھی۔ سانحہ صفورا کے بعد آرمی چیف کراچی پہنچ گئے جہاں وہ سانحے پر بریفنگ لیں گے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔