Tuesday, November 29, 2022

سانحہ پشاور میں زخمی ہونیوالےبچوں کے والدین کا لاہور میں علاج پر عدم اطمینان

سانحہ پشاور میں زخمی ہونیوالےبچوں کے والدین کا لاہور میں علاج پر عدم اطمینان
لاہور(92نیوز)سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے سکول کے تیئس بچوں کو علاج کے لیے لاہور شفٹ کیا گیا تاہم بچوں کے والدین نے شکوہ کیا ہے کہ میو ہسپتال کی انتظامیہ انہیں بہتر سہولیات فراہم نہیں کررہی۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے والدین نے کہا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے لاہور میں رہائش سمیت پک اینڈ ڈراپ کی سہولتیں تو فراہم کی گئی ہیں تاہم بچوں کا علاج بہتر نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ روز گزر گئے ہیں لیکن کسی بھی حکومتی شخصیت نے ان کے ساتھ رابطہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ  آرمی پبلک سکول میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں نے کہا کہ اگر ان کا علاج پاکستان میں نہیں ہوسکتا تو انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے۔