سانحہ صفورا کے بعد سندھ رینجرز کی کراچی کے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل
کراچی(92نیوز)سندھ رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سانحہ صفورا کے ذمہ داروں کی اطلاع رینجرز کی ہیلپ لائن ایک ایک صفر ایک پر دیں،، شہریوں سے رینجرزنے اپیل کی ہے کہ سانحہ صفورامیں ملوث ملزمان کی اگر خبر ہو تو بالواسطہ یا بلاواسطہ رینجرز کو اطلاع۔
اطلاع دینے والے کے نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
سانحہ کے بعد رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پر امن رہیں تاکہ کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہوسکے ۔
ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام اور ہم مل کر دہشتگردوں کو شکست دیدیں گے ۔