Monday, September 26, 2022

سانحہ صفورا  چورنگی کے بعد آئی جی سندھ کی برطرفی کی افواہ دم توڑ گئی

سانحہ صفورا  چورنگی کے بعد آئی جی سندھ کی برطرفی کی افواہ دم توڑ گئی
کراچی(ویب ڈیسک)سانحہ صفورا چورنگی کے بعد آئی جی سندھ کی برطرفی کی افواہ دم توڑ گئی۔ترجمان آئی جی سندھ وقار مہدی کہتے ہیں  غلام حیدر جمالی اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ  صفورا گوٹھ سے آئی جی سندھ کی کرسی بھی لرز گئی اور ان کی برطرفی کی متضاد خبریں گردش  کرنے لگیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا بندوبست کرلیا گیا ہےاور انسپکٹر جنرل آف پولیس کا اضافی چارج  ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبوکے سپرد کیا جا رہاہے۔ مگرخبر گرم ہوئی تو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے تردید آگئی اور  دوسرے ذرائع نے اس امکان کو یکسر مسترد کردیا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ وقار مہدی بولےکہ  آئی جی کو ہٹانے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،وہ باقاعدہ طور پر اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔