Saturday, July 27, 2024

سانحہ صفورا افسوسناک ہے، اے پی سی کے بعد سب کراچی جائینگے، ہر معاملے میں مشاورت بہترین جمہوریت کی مثال ہے: وزیراعظم نوازشریف

سانحہ صفورا افسوسناک ہے، اے پی سی کے بعد سب کراچی جائینگے، ہر معاملے میں مشاورت بہترین جمہوریت کی مثال ہے: وزیراعظم نوازشریف
May 13, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سانحہ صفورا افسوسناک ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد کراچی جائیں گے۔ ہر معاملے میں مشاورت بہترین جمہوریت کی مثال ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بلائی گئی اے پی سی کے بعد سب کراچی جائیں گے۔ سانحے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر معاملے میں مشاورت جمہوریت کا حسن ہے۔ مسلم لیگ نون کی حکومت ہر ایشو پر رائے لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے سخت فیصلے کرنا ہونگے۔ انہوں نے خالد مقبول صدیقی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے آل پارٹی کانفرنس مختصر کرنے کا بھی کہا۔