Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سائنس فکشن تھرلر فلم ”ٹومارولینڈ“ نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن جما لی، ”پچ پرفیکٹ ٹو“ دوسرے نمبر پر براجمان

سائنس فکشن تھرلر فلم ”ٹومارولینڈ“ نے باکس آفس پر پہلی پوزیشن جما لی، ”پچ پرفیکٹ ٹو“ دوسرے نمبر پر براجمان
May 25, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی سائنس فکشن تھرلر فلم ”ٹومارو لینڈ“ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ فلم نے پہلے ہفتے تین کروڑ ڈالر کا کاروبار کرکے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ براڈبرڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”ٹومارولینڈ“ میں جارج کلونے نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔ ریلیز سے پہلے توقع کی جارہی تھی کہ فلم پہلے ہفتے چھ کروڑ ڈالر کا بزنس کرے گی جس پر وہ پورا اترتی دکھائی نہیں دے رہی۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں تین کروڑ بائیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ہفتے باکس آفس پر دوسرا نمبر ہالی وڈ کی میوزک کامیڈی فلم ”پچ پرفیکٹ ٹو“ کا رہا۔ دوسرے ہفتے فلم نے تین کروڑ تین لاکھ ڈالر کما کر مجموعی طور پر گیارہ کروڑ ستتر لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ ہالی وڈ کی ہارر تھرلر فلم ”پولٹر گیسٹ“ دو کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرکے امریکی باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔