Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

زیارت میں سات روزہ سپورٹس فیسٹیول میلے کا افتتاح

زیارت میں سات روزہ سپورٹس فیسٹیول میلے کا افتتاح
May 8, 2015
زیارت(92نیوز)زیارت میں 7روزہ سپورٹس فیسٹیول میلہ ڈپٹی کمشنر عبدالخالق مندوخیل کی نگرانی میں منایا جارہا ہے۔ میلے کا افتتاح بلوچستان کے سینئر ایم بی آر قیصر محمود نے کیا ۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری لائیو سٹاک صدیق مندوخیل اور صوبائی سیکرٹری کالجز غلام محمد صابر بھی موجود تھے۔ میلے کے افتتاحی روز موٹرسائیکل جمپ،پہلوانوں نے مختلف کرتب دکھائے۔ سات روزہ میلے میں رسہ کشی ،پہاڑی دوڑ ،کرکٹ ،فٹبال،سنوکر ،نشانہ بازی ،مینڈک دوڑ ،اور(موخہ) وغیرہ کے مقابلے ہونگے ۔ علاوہ ازیں زیارت کے سا ت روزہ میلے میں  سکول کے طلباء و طلبات کے درمیان تقریری مقابلے بھی ہونگے ۔ سات روزہ میلے میں ضلع ہرنائی کی کرکٹ ،فٹبال کے ٹیموں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔