Sunday, December 4, 2022

زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کر لی گئیں، مشکوک شخص نظر آنے پر فوری نادرا وین سے تشخیص کرائی جائیگی

زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے نادرا کی خدمات حاصل کر لی گئیں، مشکوک شخص نظر آنے پر فوری نادرا وین سے تشخیص کرائی جائیگی
لاہور (92نیوز) دورہ پاکستان پر آئی زمبابوے کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ میچوں کے دوران نادرا سے بھی مدد لی جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچز کے دوران نادرا وین قذافی سٹیڈیم کے انٹری پوائنٹس پرکھڑی ہونگی۔ سکیورٹی ادارے شک پڑنے پر کسی بھی مشتبہ شخص کی فوری تشخیص کیلئے نادرا سے مدد لے سکیں گے۔ ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی کئی اقدامات کئے جا چکے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور اس کے اطراف میں ایک سو بہتر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ پولیس، رینجرز اور ایلیٹ فورس کے دستے پہلے ہی تعینات کئے جا چکے ہیں۔