Tuesday, November 29, 2022

روہنگیا مسلمانوں نے مشکلات کو پس پشت ڈال دیا !!! روزے رکھ کر رب تعالیٰ کی خوشنودی میں مصروف

روہنگیا مسلمانوں نے مشکلات کو پس پشت ڈال دیا !!! روزے رکھ کر رب تعالیٰ کی خوشنودی میں مصروف
لاہور (92نیوز) روہنگیا میں بد ترین ظلم کا شکار ہونے والے مسلمانوں نے وہاں سے بھاگ کر انڈونیشیا کی کوالا لانگسا بندرگاہ پر قائم عارضی کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے جہاں روزمرہ زندگی کی بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پناہ گزینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید مشکلات کے باوجود بھی مسلمان مہاجرین کا اپنے مذہب سے لگاو¿ قابل دید ہے، سخت گرمی، دھوپ اور دیگر مسائل بھی مہاجرین کو اپنے مقدس ترین فریضے روزے سے نہیں روک پائے۔ پریشانی کے اس عالم میں بھی روہنگیا مہاجرین اپنے رب تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے روزے رکھ کرعبادات میں مشغول ہیں۔