ذوالفقار مرزا کی پولیس فائرنگ کیس میں 2جون تک حفاظتی ضمانت منظور

بدین(92نیوز)سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذولفقار مرزا کے خلاف کڑیو گھنور تھانہ میں پولیس پر کی جانے والی فائرنگ کے مقدمے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے 2 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔
واضح رہے کہ ذولفقار مرزا اپنی اھلیہ فہمیدا مرزا کے ھمراہ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے اور حفاظتی ضمانت کی منظوری کے بعد وہ اپنے فارم ھائوس کی جانب روانہ ہوگئے۔