Thursday, October 6, 2022

دہشت گردوں کو سپورٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیرداخلہ ہم سے الجھنے کے بجائے طالبان سے نمٹیں: ثروت اعجاز قادری

دہشت گردوں کو سپورٹ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، وزیرداخلہ ہم سے الجھنے کے بجائے طالبان سے نمٹیں: ثروت اعجاز قادری
فیصل آباد (92نیوز) پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ طالبان نے اب پورے ملک میں حالات خراب کرنے کی ٹھان لی ہے، وزیرداخلہ ہم سے الجھنے کے بجائے طالبان سے نمٹیں۔ جامعہ رضویہ فیصل آباد میں اڑسٹھ ویں سالانہ ختم بخاری شریف کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان ملک کے حالات خراب کر رہے ہیں، وزیرداخلہ ہمارے ساتھ نہ الجھیں، ہم کفن باندھ کر نکل پڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ یمن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یمن کی جنگ میں نہ کود کر عقل مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ تقریب سے حامد سعید کاظمی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔