Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشت گردوں کا ان کے گھروں میں گھس کر مقابلہ کرینگے، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیگا: شرجیل میمن

دہشت گردوں کا ان کے گھروں میں گھس کر مقابلہ کرینگے، تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہیگا: شرجیل میمن
May 13, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) صفورا سانحہ کے موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات شرجیل میمن نے کہا کہ دہشت گردوں کا ان کے گھروں میں گھس کر مقابلہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پوری قوم سانحہ صفورا پر سوگوار ہے، آج کا واقعہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔ کل سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا اور تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، بزدل دہشت گرد چھپ چھپ کر سوفٹ ٹارگٹ تلاش کرتے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کے گھروں میں گھس کر ان کا مقابلہ کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔