Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا، ایٹمی دھماکوں سے پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا:وزیراعظم کا یوم تکبیر پر پیغام

دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا، ایٹمی دھماکوں سے پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا:وزیراعظم کا یوم تکبیر پر پیغام
May 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نواز شر یف نے کہا ہے کوئی بھی دشمن وطن عزیزکی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔ ایٹمی دھماکوں کی بدولت پاکستان ناقابل تسخیر ہو گیا ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عالمی دباو کے باوجود ملکی مفاد کی خاطر ایٹمی دھماکوں کافیصلہ کیا اور انیس سو اٹھانوے میں آج کے دن پاکستان کو ایٹمی قوت ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ مضبوط دفاع کےلئے پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا ہو گا۔ انہوں نے قوم کو اتحاد اور یگانگت کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکبیرپرہمیں پاکستان کی وحدت اور سلامتی کے عہدکی تجدید کرنی چاہیے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔