Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دبنگ خان کی فلم ‘‘بجرنگی بھائی جان’’ کا ٹیزر ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم

دبنگ خان کی فلم ‘‘بجرنگی بھائی جان’’ کا ٹیزر ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر دھوم
May 29, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) شہ سرخیوں کی زینت بنے رہنے والے دبنگ خان کی فلم ‘‘بجرنگی بھائی جان’’ کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم رواں برس سترہ جولائی کو سینما گھروں  کی زینت بنے گی۔ بجرنگی بھائی جان کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ فلم کی کہانی ایک پاکستانی بچی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین چھوٹ جانے کی وجہ سے بھارت میں رہ جاتی ہے جس کی مدد کیلئے دبنگ خان میدان میں اترتے ہیں اور بچی کو پاکستان پہنچانے کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار کبیر خان ہیں جبکہ کاسٹ میں کرینہ کپور اور نوازالدین صدیقی اہم کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ بجرنگی بھائی جان سترہ جولائی کو بالی وڈ سینما گھروں میں پیش کر دی جائے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔