Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خاندانی دشمنی پر رشتہ داروں نے 2بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال میں حالت نازک

خاندانی دشمنی پر رشتہ داروں نے 2بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال میں حالت نازک
May 25, 2015
ملتان (92نیوز) ملتان میں خاندانی دشمنی پررشتہ داروں نے دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے دونوں بری طرح جھلس گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ راجہ رام کے علاقے میں پیش آیا جہاں دو بھائی اٹھارہ سالہ مجاہد اورچارسالہ سعید سو رہے تھے کہ ان کے رشتہ داروں فرمان اورصنوبرنے ان پر تیزاب پھینک دیااورفرارہوگئے۔ تھانہ شاہ رکن عالم پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انتظامیہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق سعید کا جسم چالیس فیصد جبکہ اٹھارہ سالہ مجاہد کے جسم کا اسی فیصد حصہ جل چکاہے اوران کی حالت نازک ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔