Saturday, July 27, 2024

جمعہ کے روز کھیلے جانیوالے میچ سے قبل پاکستان اور زمبابوے ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس

جمعہ کے روز کھیلے جانیوالے میچ سے قبل پاکستان اور زمبابوے ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس
May 20, 2015
لاہور (92نیوز) چھ سال بعدقذافی سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں دوبین الاقوامی ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس سیشن میں دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان چھ سال بعد قذافی سٹیڈیم میں ہونےوالے پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل مصنوعی روشنی کے پریکٹس سیشن میں زمبابوے کے کوچ ڈیوواٹمور کی خصوصی درخواست پر سات پاکستانی باولروں نے بلے بازوں کو پریکٹس کرائی۔ دوسری جانب سٹیڈیم کے شرقی حصے میں ڈیوواٹمور کی پریکٹس کا تقابلی جائزہ لینے اور اس کا توڑ نکالنے کےلئے وقاریونس، گرانٹ فلاور نے بھی اپنے اپنے اطوار سے پاکستانی کھلاڑیوں کو تیار کیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی جمعہ کو کھیلا جائیگا جس کےلئے حکمت عملی ترتیب دینے کا کل آخری دن ہو گا۔