Saturday, September 24, 2022

جاپان میں6.8شدت کا زلزلہ، زلزلے کا مرکز مشرقی ساحلی علاقہ ہوشو تھا، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جاپان میں6.8شدت کا زلزلہ، زلزلے کا مرکز مشرقی ساحلی علاقہ ہوشو تھا، کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جاپان (ویب ڈیسک) جاپان کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز جاپان کا مشرقی جزیرہ ہوشو تھا جبکہ اس کی گہرائی اڑتیس کلومیٹر زیرآب تھی تاہم جاپان کی متعلقہ اتھارٹی اور امریکی زلزلہ پیماہ مرکز کی جانب سے سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔