Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

بھارت کی مختلف جیلوں میں قید 3پاکستانی رہائی کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے

بھارت کی مختلف جیلوں میں قید 3پاکستانی رہائی کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے
May 28, 2015
لاہور(92نیوز)بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تین پاکستانی قیدیوں کو واہگہ کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں میں بہاولنگر کا رہائشی مقصود احمد، پاکپتن کا سمیر اور اوکاڑہ کا رہائشی جاوید اقبال عرف ماسٹر شامل ہیں۔ رینجرز حکام کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد قیدیوں کو ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔ جاوید کے اہل خانہ کے مطابق وہ دو ہزار پانچ میں سیالکوٹ کے راستے بھارت گیا تھا جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔