بالی وڈ کے نامور کوریو گرافر شیامک داور پر دو مرد ڈانسرز کو ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر
وکٹوریا (ویب ڈیسک)بالی وڈ سٹار شاہد کپور کے ڈانس گرو سمجھے جانے والے شیامک داور مشکل میں پھنس گئے ۔
دو کینیڈین ڈانسرز نے معروف بھارتی کوریو گرافر پرجنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور کوریو گرافر شیامک داور پر دو مرد ڈانسرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مقدمہ کینیڈا میں دائر کیا گیا ہے۔
دو کینیڈین ڈانسرز پرسی شروف اور جمی مسٹری نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہے۔