Monday, December 5, 2022

اینڈی مورے جائلز مولر کو شکست دیکر کوئینز کلب کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، تین چھے، سات چھے اور چھے چار سے شکست دی

اینڈی مورے جائلز مولر کو شکست دیکر کوئینز کلب کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، تین چھے، سات چھے اور چھے چار سے شکست دی
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مورے نے جائلز مولر کو شکست دے کر کوئینز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں گھاس کے کورٹ پر ہونے والے کوئینز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹاپ سیڈڈ اینڈی مورے کا مقابلہ لگسمبرگ کے جائلز مولر سے ہوا جس کے پہلے سیٹ میں برطانوی ٹینس اسٹار ڈگمگا گئے اور تین چھے سے ہار گئے۔ جائلز مولر نے دوسرے سیٹ میں بھی حریف کھلاڑی کو ٹف ٹائم دیا تاہم اینڈی مورے نے کھیل میں واپسی کرتے ہوئے دوسرا سیٹ سات چھے اور تیسرا سیٹ چھے چار سے جیت کر جائلز کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ کوئینز کلب کے دوسرے سیمی فائنل میں وکٹر ٹرائیکی جوہن ازنر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔